اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی کو دس روز گزر چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائی کی جا رہی ہے جس میں اب تک کم از کم 227 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جس میں 64 بچے بھی شامل ہیں جب کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 12 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس لڑائی پر احتجاج جاری ہے اور زیادہ تر ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے جب کہ کچھ ممالک میں اسرائیل کے حامی بھی سڑکوں پر آئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے مناظر دیکھیے اس پکچر گیلری میں
اسرائیل، حماس لڑائی: دنیا بھر میں احتجاج

13
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ چند روز سے جاری ہے۔

14
تاریخی شہر یروشلم میں لوگ لڑائی کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہوئے اور تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

15
چلی میں سڑکوں پر نوجوان اسرائیلی پرچم لیے گھومتے نظر آئے۔

16
امریکی شہر نیو یارک میں مظاہرہ کرنے والوں نے 'فری فلسطین' کے نعرے لگائے۔