اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی کو دس روز گزر چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائی کی جا رہی ہے جس میں اب تک کم از کم 227 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جس میں 64 بچے بھی شامل ہیں جب کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 12 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس لڑائی پر احتجاج جاری ہے اور زیادہ تر ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے جب کہ کچھ ممالک میں اسرائیل کے حامی بھی سڑکوں پر آئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے مناظر دیکھیے اس پکچر گیلری میں
اسرائیل، حماس لڑائی: دنیا بھر میں احتجاج

1
ان مظاہروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

2
امریکی ریاست مشی گن میں سیکڑوں افراد ریلی میں شریک ہوئے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے کیے۔ اس دوران انہوں نے فلسطینی پرچم بھی تھامے ہوئے تھے۔

3
پاکستان کے شہر لاہور میں بھی بدھ کو فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

4
جرمنی میں اسرائیل کی حامی خواتین سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آئیں۔