دنیا بھر میں مسیحیوں کے مذہبی تہوار کرسمس پر مختلف تقریبات منقعد کی گئیں اور کرونا وبا کے باوجود دنیا بھر میں کرسمس جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ بیشتر مغربی ممالک میں عوامی مقامات اس سال بھی رنگ برنگی روشنیوں سے سجائے گئے ہیں۔
کرسمس پر دنیا بھر میں تقریبات

1
بھارت کے شہر حیدر آباد کے سینٹ جوزف کتیھڈرل کو کرسمس کے موقع پر خصوصی طور پر برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

2
انڈونیشیا میں بھی کرسمس کے حوالے سے خاص انتظامات کیے گئے۔

3
مشرق وسطیٰ کے ملک عراق میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

4
مغربی پٹی کے رہائشی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی چرچوں کو کرسمس تقریبات کے لیے سجایا۔