رسائی کے لنکس

پاک بھارت میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کو ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود تماشائی فن کاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی تقریب میں معروف گلوکار اریجیت سنگھ ، سنیدھی چوہان، شنکر مہادیون اور سکھویندر سنگھ نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ گراؤنڈ میں بالی وڈ اسٹارز امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔


XS
SM
MD
LG