دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو 'یوگا' کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔ اقوامِ متحدہ نے ہر سال 21 جون کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یوگا میں حرکت، مراقبہ اور سانس لینے کی تکنیک کے ذریعے دماغی اور جسمانی تندرستی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران رواں برس یوگا کے عالمی دن کا موضوع ’یوگا فار ویل بینگ‘ رکھا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، یوگا کرونا کے مریضوں کی آئسولیشن کے دوران متاثر ہونے والی ذہنی صحت اور اضطراب کی کیفیت سے نجات کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یوگا کا عالمی دن

13
پاکستان میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد پارک میں یوگا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

14
پاکستان کے شہر لاہور میں بزرگ افراد بھی یوگا کر رہے ہیں۔