امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعے کو دوسرے روز بھی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔
تصاویر: امریکی فیصلے کے خلاف پاکستان میں مظاہرے

1
پاکستان کے شہر کراچی میں جماعت اسلامی کے مشتعل کارکن اسرائیل اور امریکہ کا جھنڈا جلا رہے ہیں

2
لاہور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ایک شخص فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے

3
پشاور میں ہونے والے ایک مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر امریکہ مخالف تحریریں درج ہیں

4
مولانا سمیع الحق پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں امریکی فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں