رسائی کے لنکس

مکہ : آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل کعبہ


کعبہ کو اسلامی سال ہجری کے آغاز پر ہر سال غسل دیا جاتا ہے۔


سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں واقع خانہ کعبہ کو جمعرات کے روز ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔کعبہ کو اسلامی سال ہجری کے آغاز پر ہر سال غسل دیا جاتا ہے۔ سعودی شاہ عبد اللہ کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے غسل دیا۔

غسل کعبہ کی تقریب کے موقع پرحرم کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان،سندھ کے سابق صوبائی وزیر تجارت رؤف صدیقی ،او آئی سی کے سیکریٹری جنرل،اسلامی ممالک کے سفیر اورعلماء بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران کعبہ شریف کے چاروں جانب پیرا ملٹر ی فورسز اوردیگر سیکورٹی حکام کا سخت پیرا رہا ۔

گورنر مکہ مکرمہ نے غسل کعبہ کے بعد طواف کعبہ کیا اور مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز سنت ادا کی۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کوسال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے ۔ رمضان کے موقع پر اور نئے ہجری سال کے آغاز پر جبکہ غلا فِ کعبہ کی تبدیلی ہر سال نوذی الحج کوہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG