رسائی کے لنکس

ڈیموكریٹك نیشنل كنونشن كا آغاز۔۔۔۔ فوكس خواتین ووٹرز پر


امریکی خاتون اول مشیل اوباما شارلیٹ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے
امریکی خاتون اول مشیل اوباما شارلیٹ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے

خاتونِ اول مشیل اوباما نے اپنی زندگی کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ متوسط اور كم آمدنی والے خاندانوں کی رندگیاں كس طرح تعلیم نے تبدیل كیں ہیں۔

ڈیموكریٹك پارٹی كے نیشنل كنونشن كے پہلے روز خواتین ووٹروں كو ٹارگٹ كیا گیا۔ ٹائ۔ٹائم وارنر كیبل ارینا میں جمع ہونے والے ڈیلی گیٹس اور امریكہ بھر میں ٹی وی پر كنونشن كی كاروای دیكھنے والوں كو خواتین ڈیموكریٹس كی بڑی تعداد سٹیج پر دیكھنے كو ملی۔

خواتین ووٹرز كو اس سال كے انتخابات میں ایك اہم گروپ كے طور پر دیكھا جا رہا ہے۔ ڈیموكریٹس صدر اوباما كے ہیلتھ كیر بل كے ذریعے خواتین كو ملنے والی سہولیات پر زور دیتے رہے اور خواتین كو یہ باور كروانے كی كوشش كرتے رہے كہ ریپبلكن پارٹی اور مٹ رامنی خواتین كی صحت جیسے اہم مسایل میں فیصلے كا اختیار ان كی باس اور ہیلتھ كیر سہولیات فراہم كرنے والی كمپنیوں كے ہاتھ میں دے دیں گے۔

ریاست نارتھ كیرولائنا كی گورنر بیوو پرڈیو نے كہا كہ صدر اوباما متوسط طبقے سے تعلق ركھنے والے خاندانوں كی بات كرتے ہیں نہ كہ ایك محدود مراعات یافتہ طبقے كی۔ انہوں نے كہا كہ براك اوباما ،اسكولوں اور نظام تعلیم كو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اوباما انتظامیہ كی طرف سے لائے جانے والے اس بل كا بھی ذكر كیا جس میں ایك جیسی نوعیت كے كام كے لیے خواتین كو مردوں كے برابر تنخواہ دینے كی پابندی لگائی گئی تھی۔

كنونشن كے پہلے دن خاتونِ اول مشیل اوباما بولنے والوں میں سب سے اہم شخصیت تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی كےحالات بیان كر كے ایك مرتبہ پھر متوسط اور كم آمدنی والے خاندانوں پر اپنی توجہ مرکوزکرتے ہوئے بتایا كہ كس طرح تعلیم نے ان كی زندگی تبدیل كی۔ صدر براك اوباما تعلیم كے شعبے میں فنڈنگ بڑھانے كے حق میں ہیں اور شرح سود كم ركھنا چاہتے ہیں۔

مشیل اوباما نے ری پبلكن امیدوار مٹ رامنی كی دولت كو بھی بھی ہدف بناتے ہوئے تنقید کی اور كہا كہ ان كے شوہر كے لیے كامیابی دولت كمانا نہیں بلكہ امریكیوں كا معیارِ ذندگی بہتر بنانا ہے۔ یا رہے كہ صدر اوباما كی سالانہ امدنی مٹ رامنی كے مقابلے میں بہت كم ہے اور ان كی آمدنی پر شرح ٹیكس مٹ رامنی كے مقابلے میں زیادہ ہے۔

كمبرلی سمتھ ایك ریستوران میں ویٹرس كا كام كرتی ہیں۔ انہوں نے ابھی یہ فیصلہ نہیں كیا كہ وہ كسے ووٹ دیں گی لیكن ان كے مطابق مشیل اوباما كی تقریر سن كر انہیں فیصلہ كرنے میں مدد ملی ہے۔

كمبرلی سمتھ نے كہا كہ مشیل اوباما امریكی عورتوں كی درست ترجمانی كرتی ہیں۔ انہوں نے امریكہ كی خاتونِ اول كے طور پر جو كام كیے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ وھ ایك ذمہ دار ماں ہیں۔ انہیں امریكی بچوں كی صحت اور پرورش كی فكر ہے۔ وہ ایك متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان كا بچپن بھی ویسا ہی تھا جیسا كہ ہمارا۔

ڈیموكریٹك نیشنل كنونشن میں بدھ كو سابق صدر بل كلنٹن كنونشن سے خطاب كریں گے۔ اس خطاب كو بہت اہمیت دی جارہی ہے كیونكہ متوقع طور پر بل كلنٹں صدر اوباما كی معاشی پالیسی كی حمایت كریں گے۔
XS
SM
MD
LG