رسائی کے لنکس

مکہ کانفرنس عرب اسپرنگ کے نتائج کا جائزہ لے گی


مصر میں تبدیلی، تیونس اور لیبیا میں انتخابات کا ہونا اور یمن کے اندر معاملات طے پا جانا ایسی پیش رفت تھی جس سے لوگوں کو یہ یقین ہوا کہ عرب اسپرنگ تحریک میں کوئی غیر ملکی عنصر ملوث نہیں ، بلکہ یہ اندر سے امنڈنے والی تحریکیں ہیں: سراج وہاب

مکہ کانفرنس‘ کا مقصد عرب اسپرنگ اور اُس کے نتائج کا جائزہ لینا ہے۔ یہ بات روزنامہ ’عرب نیوز‘ کے ایڈیٹر اور عرب امور کے ماہر، سراج وہاب نے’ وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’اِن دی نیوز‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عرب اسپرنگ کے نتیجے میں تیونس ، مصر، لیبیا اور یمن میں ہل چل کی ایک لہر دیکھی گئی، جس کے بعد عرب اور مسلم دنیا میں غیر یقینی کی سی صورتِ حال پیدا ہوئی۔

سراج وہاب کے بقول، مصر میں تبدیلی، تیونس اور لیبیا میں انتخابات کا ہونا اور یمن کے اندر معاملات طے ہونا ایسی پیش رفت تھی جس سے لوگوں کو یہ اندازہ ہوا کہ اس تحریک میں کوئی غیر ملکی عنصر ملوث نہیں ، بلکہ یہ اندر سے امنڈنے والی تحریکیں ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اس کے بعد، سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ نے یہ سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ تمام مسلم دنیا کے سربراہان کو لیلة القدر کے موقعے پر حرم کے سائے کے اندر اکٹھا کیا جائے، تاکہ وہ اِن معاملات کا جائزہ لیں اور سفارشات پیش کریں۔

آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجیئے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG