رسائی کے لنکس

مصر: مرسی نے پارلیمان کا اجلاس طلب کرلیا


اُنھوں نے اِس بات کا بھی اعلان کیا کہ مصر کے نئے آئین کی منظوری کے60دِن کے اندر اندر نئے پارلیمانی انتخابات منعقد کیے جائیں گے

مصر کےنئےصدر نے ملک کے مذہب پرست پارلیمان کا نیا اجلاس طلب کرنے کےاحکامات جاری کردیے ہیں، جو بات فوج کے حکم کی خلاف ورزی ہے، جِس نے گذشتہ ماہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سنائے جانے کے بعد اسمبلی کو معطل کردیا تھا۔

صدر محمد مرسی نے یہ احکامات اتوار کو جاری کیے، جن میں قانون سازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پھر سےاجلاس میں شرکت کرنا شروع کریں۔

اُنھوں نے اِس بات کا بھی اعلان کیا کہ مصر کے نئے آئین کی منظوری کے60دِن کے اندر اندر نئے پارلیمانی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

انتخابی عمل میں دھاندلی کا پتا لگنے پر ملک کی بالا ترین آئینی عدالت نےپارلیمان کو تحلیل کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اُس وقت کے حکمراں جنرلوں نےپارلیمان کی عدم موجودگی میں قانون سازی کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد کیا تھا۔

متعدد نئے قانونسازوں کا تعلق ماضی کی کالعدم اخوان المسلمون سے تھا، جو ایک سیاسی تحریک ہے اور صدر مرسی نے عہدہ سنبھالتے ہی اُس سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG