گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پنجاب میں عوام تک صحت، تعلیم اور شہری سہولتوں کی دستیابی کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی تجاویز دیتے رہیں گے۔
مخدوم احمد محمود نے پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عمر عطا بندیال نے منگل کو مخدوم احمد محمود سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے۔
بعد ازاں گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پنجاب میں عوام تک صحت، تعلیم اور شہری سہولتوں کی دستیابی کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی تجاویز دیتے رہیں گے۔
’’میری اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے اور مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومت میری تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔‘‘
صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ ہفتے مخدوم احمد محمود کو لطیف کھوسہ کی جگہ گورنر نامزد کیا تھا۔
لطیف کھوسہ نے مخدوم احمد محمود کی نامزدگی کے بعد گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مخدوم سید احمد محمود کا تعلق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان سے ہے اور ان کے والد مخدوم حسن محمود ریاست بہاولپور کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔