رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

16:49 9.10.2024

‘ایران نے اسرائیل سے کشیدگی میں عرب ممالک کو غیر جانب دار رہنے کا انتباہ کر دیا’

ایران کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ تہران نے خلیج کی عرب ریاستوں کو خبردرا کر دیا تھا کہ اگر انہوں نے اپنی فضائی حدود یا اڈے ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت دی تو یہ کسی صورتِ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی عہدے دار نے ایسے وقت میں یہ تبصرہ کیا ہے جب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بدھ کو سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سے اسرائیل کے ردِ عمل کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں جس میں عرب ریاستوں کا کردار بھی زیرِ بحث ہے۔

سینئر ایرانی عہدے دار نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں پر واضح کر دیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا اڈے استعمال نہ ہونے دیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ تمام خلیجی ممالک کا مشترکہ فیصلہ تصور کیا جائے گا۔

مزید جانیے۔

16:42 9.10.2024

ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورۂ سعودی عرب

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دورے میں عراقچی غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بات چیت کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ دورہ خطے کے ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے۔

14:04 9.10.2024

اسرائیل میں چاقو حملے سے دو افراد زخمی

اسرائیل کے وسطی شہر حدیرہ میں چاقو کے حملے سے دو شہریوں کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دونوں کی حالت بہتر ہے۔

حملہ آور لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاعات کے حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حدیرہ میں کیا گیا چاقو سے حملہ ممکنہ طور پر دہشت گردی نہیں ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

13:53 9.10.2024

گزشتہ روز 230 اہداف کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ روز غزہ اور لبنان میں 230 مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں عسکری تنظیم حزب کے 185 ٹھکانوں پر گزشتہ روز حملے کیے گئے تھے جب کہ غزہ میں حماس کے 45 ٹھکانے نشانہ بنائے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ فورسز کی فضائی کارروائیوں اور انتہائی قریب سے فائرنگ کے تبادلے میں کئی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG