’ایرانی میزائل مار گرائے جائیں‘ صدر بائیڈن کا امریکی فوج کو حکم
وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ ایران کے حملوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے میزائلوں کو مار گرایا جائے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک سو سے زیادہ بیلسٹک میزائیل داغے ہیں۔
اخبار کے مطابق ان میزائیل حملوں کے نتیجے میں ابھی تک اسرائیل میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
روی او اے کے رپورٹر ہریندر مشرا نے یروشلم سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے عوام کو بم شیلٹروں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے، اور میزائل حملہ ختم ہو چکا ہے۔
ReplyForward
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مشرق وسطی تنازعے کے پھیلاؤ کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے پھیلنے کی مذمت کی ہے۔
’ اس کو رک جانا چاہیے۔ ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے‘ یہ مطالبہ انتونیو گتریس نے ایک تحریری بیان میں کیا ہے۔
ایرانی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے، ترجمان اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے منگل کو اسرائیل پر داغے گئے میزائل حملوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔
تاہم ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئل ہیگاری نے اس بارے میں تفصیل بیان نہیں کی کہ کس نوعیت کے نتائج کا سامنا ایران کو کرنا پڑے گا اور اسرائیل کب ان حملوں کا جواب دے گا۔
روی او اے کے رپورٹر ہریندر مشرا نے یروشلم سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے عوام کو بم شیلٹروں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے، اور میزائل حملہ ختم ہو چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس فوری طور ایسی اطلاعات نہیں ہیں کہ ایرانی حملوں میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ میزائل ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرے تھے۔ (رائٹرز)
تل ابیب میں فائرنگ کے ایک حملے میں چھ افراد ہلاک
اسی اثنا میں اسرائیلی پولیس نے کہا کہ منگل کی شام تل ابیب میں فائرنگ کے ایک حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد نے جنوبی تل ابیب کے جافا محلے میں فائرنگ کی۔ پولیس مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور مارے گئے۔
یہ حملہ ایران کی طرف سے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائیل ار فائر کیے جانے سے فوری پہلے ہوا، جس سے لوگوں کو تل ابیب سمیت ملک بھر میں بم سے بچاؤ کی پناہ گاہوں میں جانا پڑا۔